Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے، کوچ گرانٹ بریڈ

پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے، کوچ گرانٹ بریڈ

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے گزشتہ روز ہی ٹیم کو دبئی میں جوائن کیا اور پہلے روز کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن کی نگرانی کی۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے روز ٹریننگ سیشن اچھا رہا اور ٹیم میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ اچھی ہے۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ خوش آئند بات یہ کہ پاکستانی کھلاڑی سیکھنے کے لیے تیار ہیں اور فیلڈنگ کی بنیادی تکنیک سے بخوبی واقف ہیں۔

فیلڈنگ کوچ نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ہدف ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی 16 رکنی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہے جہاں ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ اور ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے 19 ستمبر کو بھارت کے خلاف مدمقابل ہوگی۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: