Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / یہ تاثر غلط ہے کہ ڈیم فنڈ کیلئے غیر قانونی کام کی اجازت دیں گے: چیف جسٹس

یہ تاثر غلط ہے کہ ڈیم فنڈ کیلئے غیر قانونی کام کی اجازت دیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہےکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت بھی دے دیں گے۔

سپریم کورٹ میں چک شہزاد ایگری فارم ہاؤس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثرغلط ہےکہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت بھی دے دیں گے، فنڈ سپریم کورٹ کے نام پر ہے، اس کے نام پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ دیا میربھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل نہیں کرنے دے گی، ڈیم فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، فنڈ پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کیا ہے جسے سپریم کورٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

About Admin

Check Also

انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سمیت 142ارکان اسمبلی کو انتخابی اخراجات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: