Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کلثوم نواز کی میت لانے شہباز شریف لندن روانہ

کلثوم نواز کی میت لانے شہباز شریف لندن روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی مرحومہ بھابھی کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی مرحومہ بھابھی کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کے لیے لاہور سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ جمعہ کے روز لاہور واپس پہنچیں گے۔ شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے، تینوں کو خصوصی طیارے سے لاہور جاتی امرا پہنچایا گیا جبکہ ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، تینوں قیدی جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے، انہیں صرف خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب کلثوم نواز کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے، عدالتوں سے اشتہاری قرار دئیے جانے کے پیش نظر شریف خاندان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے، وہ جمعرات کو لندن میں اپنی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میت کو شہباز شریف کی ہمراہ لاہور روانہ کر دیں گے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: