Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / چیف سلیکٹر انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے

چیف سلیکٹر انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے۔
چیف سلیکٹرانضمام الحق کے حوالے سے اطلاعات گردش میں ہیں کہ انہوں نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کرکے کہا کہ آپ نے میرے بیٹے کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق باسط علی نے یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بتاتے ہوئے اس کی صداقت پر بھی اصرار کیا ہے۔
دوسری جانب انضمام الحق نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے بھی جونیئر سلیکشن کمیٹی سے رابطہ نہیں کیا، الزام میرے لئے باعث تشویش ہے اور اس معاملے کو چیئرمین پی سی بی کے پاس لیکر جارہا ہوں۔
یاد رہے کہ انضمام الحق کو پی ایس ایل کی پلیئرز کیٹیگری کمیٹی سے پہلے ہی فارغ کیا جاچکا ہے۔

About Admin

Check Also

شراب نوشی سے ہر سال 30 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 30 لاکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: