Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / حکومت کے پاس وژن کے بجائے صرف خواب ہیں، فضل الرحمان

حکومت کے پاس وژن کے بجائے صرف خواب ہیں، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس وژن کے بجائے صرف خواب ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اکابرین نے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نوابوں، سرداروں کا غرور توڑا، عالمی و مقامی اسٹیبلشمنٹ کو ناراض کر کے آگے بڑھے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی اضطراب کا شکار ہے جب کہ چین سے دیرینہ تعلقات اقتصادی دوستی میں تبدیل ہونے سے دھچکہ لگا۔

انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے لیے تعزیت کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ روز کے لیے ملتوی کر دیا جائے تو بہتر ہے۔

About Admin

Check Also

انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے پارلیمانی کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: