Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا جس میں انہیں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے روبرو اپنا پہلا خطاب کرنا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا جس میں انہیں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے روبرو اپنا پہلا خطاب کرنا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں مصروف ہوں گے جس کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جمعہ کے بجائے پیر کے روز بلایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور ضمنی بجٹ سیشن سے باہر رکھنا چاہتی ہے، اسی لیے حکومت نے بد نیتی سے جان بوجھ کر جمعے اور ہفتے کے روز اجلاس بلائے-

اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کے بعد وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 روز کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کا اجلاس کلثوم نواز کی آخری رسومات کی بناء پر ملتوی کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں تھیں جن کی میت جمعے کو لندن سے پاکستان پہنچے گی اور جمعے کو ہی ان کی نماز جنازہ اور تدفین کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: