Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکا سے دوسرے مذاکراتی دور کے لیے تیار ہیں، افغان طالبان

امریکا سے دوسرے مذاکراتی دور کے لیے تیار ہیں، افغان طالبان

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم واشنگٹن سے بات چیت کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے سیاسی شعبے کے ایک اہم رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ وہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بات چیت کا اگلا دور رواں ماہ میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوگا جس میں قیدیوں کے تبادلے، اعتماد سازی کے اقدامات اور باضابطہ مذاکرات کے لیے پس پردہ بات چیت کے خاتمے جیسے نکات زیرغور ہوں گے۔
پہلے مذاکراتی مرحلے میں طالبان کی جانب سے اپنی اعلیٰ قیادت کے خلاف پابندیاں ختم کرنے اور امریکی جیلوں میں قید تقریباً 2ہزار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ بدلے میں واشنگٹن نے بھی اپنے شہریوں کی رہائی کے مطالبے کو دہرایا تھا۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: