Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ نے دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ نے دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برنٹ نے ایشیا کپ کے لیے دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

امام الحق ویزے میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے تھے تاہم آج انہوں نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برنٹ بھی دبئی پہنچ گئے، انہیں پی سی بی نے حال ہی میں فیلڈنگ کوچ کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم آج تیاریوں کا آغاز کرے گی اور 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی جائے گی۔

ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔

About Admin

Check Also

بھارت کے سوا تمام میچز ایک وینیو پر رکھے جانے پر سرفراز کو تشویش

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستان کے بھارت کے سوا تمام میچز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: