Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے، عمران خان

آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے، عمران خان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیز میں شمار ہوتی ہے جو ہماری پہلی دفاعی لائن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت اور عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم کو اسٹریٹیجک انٹیلی جنس اور نیشنل سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف جاری کوششوں پر آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: