Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کلثوم نواز کا انتقال: نواز شریف، مریم اور صفدر کو پے رول پر رہائی دی جائے گی

کلثوم نواز کا انتقال: نواز شریف، مریم اور صفدر کو پے رول پر رہائی دی جائے گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے لیے پے رول پر رہائی دی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے لے کر تدفین تک رہائی دی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پے رول پر رہائی کے لیے درخواست ملنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں جو آج انتقال کرگئیں۔

دوسری جانب کلثوم نواز کے خاوند اور سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: