Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آج سے آغاز

روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آج سے آغاز

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ‘ووسٹوک 2018’ نامی جنگی مشقیں سائبیریا کے جنوبی حصے میں کی جائیں گی جس میں چین اور منگولیا کے فوجی دستوں سمیت 3 لاکھ فوجی اہلکار حصہ لیں گے۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگی مشقوں میں 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی ووسٹوک مشقوں کا جائزہ لیں گے۔
روسی وزیر دفاع سرگوئے شوئگے کا کہنا ہے کہ تین لاکھ فوجی، 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار جہاز اور 80 جنگی بیڑے مشقوں کا حصہ ہوں گے، اس تمام کا مقصد کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔
یاد رہے کہ روس نے اس سے قبل ‘ووسٹوک 2014’ کے نام سے فوجی مشقیں کی تھیں جس میں ایک لاکھ 55 ہزار اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔

About Admin

Check Also

پریڈ حملہ: ایران کا امریکہ اور اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

تہران / واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ حسین سلامی نے امریکا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: