Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / حکومت کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعظم

حکومت کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں، حکومت محترمہ کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ ایک سال سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ آج صبح طبیعت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

About Admin

Check Also

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی لازقیہ پر حملے کے دوران ہمارا طیارہ لاپتہ ہوگیاہے ، روس

ماسکو، واشنگٹن ،پیرس(فارن ڈیسک )روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایف-16 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: