Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ایل او سی پر فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

ایل او سی پر فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
گزشتہ روز خنجر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 52 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: