Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / افغان صوبے ننگرہار میں خودکش حملہ، 32 افراد ہلاک

افغان صوبے ننگرہار میں خودکش حملہ، 32 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع مہمند درہ میں خودکش حملے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع مہمند درہ میں خود کش بمبار نے مظاہرین کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمیوں کو صوبے کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خود کش حملے میں 32 افراد ہلاک اور 128 زخمی ہوئے ہیں جب کہ صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ کا دعویٰ ہے کہ دھماکے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب مظاہرین کی بڑی تعداد مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لیے جلال آباد طورخم ہائی وے پر مہمند درہ کے مقام پر احتجاج کررہی تھی۔

About Admin

Check Also

پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے :بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: