Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پنجاب پولیس کے 90 افسروں کی صوبہ بدری کی فہرست تیار

پنجاب پولیس کے 90 افسروں کی صوبہ بدری کی فہرست تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کے 4ایڈیشنل آئی جیز، 2آر پی اوز،مختلف اضلاع میں تعینات 16ڈی پی اوز سمیت 90 سینئر پولیس افسران کے تبادلوں کی لسٹیں تیار ہونے اور ان کو وفاق کے سپرد کرکے دیگر صوبوں میں تعینات کیے جانے پر پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی ۔
بھاری سفارشوں کا عمل دخل شروع ہوگیا،تبادلوں کی زد میں آنے والے گریڈ 18سے گریڈ 21کے پولیس افسران آئینگے۔ عرصہ5 سال سے زائد ایک ہی صوبے میں تعینات افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان افسران میں کئی افسرایسے بھی ہیں۔
جن کو ایک ہی صوبے میں 19سال کا عرصہ گذر چکا ہے جبکہ بعض پولیس افسران 16سال، 12سال اور کئی 10سال، 8سال،7سال کا عرصہ صوبہ پنجاب میں گزار چکے ہیں ، گریڈ 18کے 28افسران ، گریڈ19کے 32افسران ، گریڈ 20کے 19افسران سمیت دیگر شامل ہیں ۔

About Admin

Check Also

حکومت نے منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: