Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ’پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے‘

’پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سرکاری زمین، رہائش گاہوں کے 90 فیصد اعداد و شمار ملے ہیں، سرکاری زمین کی مالیت سے متعلق اعداد و شمار ہوش اڑا دینے کی حد تک حیرت ناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 34,459 کنال سرکاری زمین دیہی،17,035 کنال سے زائد شہری علاقوں میں ہے، صرف شہری زمین پر تعمیرات کی مالیت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے، پاکستان جیسا ملک کیسے 300 ارب روپے ایک جگہ منجمد کرسکتا ہے؟

About Admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: