Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ٹیم کا مورال بلند ہے، ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کریں گے: سرفراز احمد

ٹیم کا مورال بلند ہے، ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کریں گے: سرفراز احمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، کیمپ میں گرم موسم کے باوجود کھلاڑیوں نے سخت محنت کی، کوشش کریں گے کہ تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کریں۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے جس میں ٹاپ ٹیمیں شریک ہوں گی، بھارت کے خلاف میچ بہت اہم ہے اور یہ میچ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، پہلے بیٹنگ کی تو 300 سے زائد رنز کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہماری بولنگ 300 رنز سے زائد کے ہدف کا دفاع کرسکتی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کسی ایک شعبے پر انحصار نہیں، تمام شعبوں میں بھرپور محنت کریں گے، یو اے ای میں موسم گرم ہے، رات میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوگا اور رات کے وقت بیٹنگ تھوڑی مشکل ضرور ہوگی۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اے ٹیم بھی سیریز کھیلنے کے لیے دبئی میں ہی ہوگی اگر ایشیا کپ میں متبادل کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو وہاں سے ہی بلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچز پروفیشنل ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے، ٹیم میں کافی چیزیں بہتر ہوئی ہیں اور بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔

سابق کپتان محمد حفیظ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، امید ہے محمد حفیظ ورلڈکپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ڈیم فنڈز سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ڈیم کے لئے پاکستان ٹیم کی طرف سے 32 لاکھ روپے جائیں گے اور ہر کھلاڑی ڈیم کے لیے دو دو لاکھ روپے دے گا۔

xADVERTISEMENT

Media player poster frame

About Admin

Check Also

بھارت کے سوا تمام میچز ایک وینیو پر رکھے جانے پر سرفراز کو تشویش

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستان کے بھارت کے سوا تمام میچز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: