Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹادیا گیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹادیا گیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

سرکاری ذرائع کےمطابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات سے ہٹانے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اور وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان پی ٹی سی ایل کے ملازم تھے اوررپورٹ میں پتا چلایا جائے گاکہ ان کو صوبائی مینجمنٹ سروس میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا، وہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئے اور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے؟
فواد چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء الرحمان کے خلاف تحیقیقات کا حکم دیا ہے، وہ خوشاب میں ڈی سی بھی تعینات کیے گئے تھے، پتا چلایا جائے گاکہ ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر کیسے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا، ان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: