Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں نظام تعلیم ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم

ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں نظام تعلیم ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دیں گے اور ملک میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نظام تعلیم ہو گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا تعلیم سےمتعلق کلیئر وژن ہے اور حکومت تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج نیشنل ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے 4 سب کمیٹیاں بنا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دی جائے گی اور غریب اور امیر کے لیے یکساں تعلیمی نظام ہو گا۔

شفقت محمود نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ پنجاب حکومت نے اداروں کو تباہ کیا، اسکل ڈیولپمنٹ کے مواقع سب کو مہیا کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: