Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / محمد میاں سومرو کی وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

محمد میاں سومرو کی وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

سابق چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر محمد میاں سومرو نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

میاں محمد سومرو کو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا تاہم کچھ مہمانوں کی عدم شرکت کی وجہ سے تقریب کو ایک روز کے لیے متلوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر کو بجھوائی گئی سمری میں محمد میاں سومرو کو وزیر مملکت کا عہدہ تجویز کیا گیا تاہم محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کی حیثیت سےحلف لینے سے معذرت کرلی۔

خیال رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سیںیٹ، قائم مقام صدر اور نگران وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: