Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / حکومت کا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے پیکج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت کا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے پیکج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے پیکج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے پیکج میں بجلی اور گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت 11.50 سینٹ سے کم کرکے 7.5 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے جب کہ گیس کی قیمت 1600 روپے سے 800 روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس اور بجلی کی قیمت 5سال کے لیے مقرر کی جائے گی، قیمتوں میں کمی صرف ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے ہوگی، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیےملک میں گیس اور بجلی کی یکساں قیمتیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قیمتوں میں کمی کی منظوری اگلے دو ہفتے تک دیئے جانے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: