Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ایٹمی میزائلوں کی نمائش نہ کرنے پر ٹرمپ کا شمالی کوریا سے اظہار تشکر

ایٹمی میزائلوں کی نمائش نہ کرنے پر ٹرمپ کا شمالی کوریا سے اظہار تشکر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوجی پریڈ کے دوران نیوکلیر میزائل کی نمائش نہ کر کے شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شمالی کوریا کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ کم جونگ اُن کے ساتھ مل کر ناقدین کے خدشات کو غلط ثابت کردوں گا جو یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان معاہدہ بے نتیجہ ثابت ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنے 70 ویں یوم آزادی پر فوجی پریڈ کے دوران جوہری میزائل کی نمائش نہیں کی جس کا مقصد جنگ کے بجائے ملک میں امن اور معیشت کی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے اس اقدام کو تجزیہ کار نیوکلیر منصوبوں سے دستبردار ہونے سے تعبیر کر رہے ہیں جو کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا بنیادی نکتہ تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری میزائلوں کی نمائش نہ کرنا ایک مثبت قدم ہے جس پر میں شمالی کوریا کے چیئرمین کم جونگ اُن کا شکر گزار ہوں۔ اس سے ثابت ہوا کہ دو مانوس افراد کے درمیان خوشگوار تبادلہ خیال سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر فوجی پریڈ کے درمیان روایت کے برخلاف جوہری بیلسٹک میزائل کی نمائش نہیں کی گئی تھی بلکہ اس بار صرف چھوٹے میزائلوں کی نمائش کی گئی۔ امریکی صدر اور کم جونگ اُن درمیان تاریخی معاہدے میں شمالی کوریا نے جوہری منصوبوں کو تلف کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: