Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے شہری شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے شہری شہید

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوگیا۔
آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سماہنی کے سرحدی گاوٴں جھامرہ میں بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر رات بھر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جب کہ فضا میں روشنی کے گولے بھی فائر کئے گئے۔
بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ اور وہاں موجود شہری شہید ہوگیا۔ شہید شخص کی شناخت گفتار حسین کے نام سے ہوئی۔ پاک فوج نے بھی بھارتی چوکیوں پر گولہ باری کی اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
واضح رہے کہ رواں سال بھارتی افواج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی 2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 33 بے گناہ شہری شہید جبکہ 122 زخمی ہوئے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: