Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / الیکشن کمیشن کے حکم پر پی کے 23 شانگلہ پر دوبارہ پولنگ

الیکشن کمیشن کے حکم پر پی کے 23 شانگلہ پر دوبارہ پولنگ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ جاری ہے۔
25 جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج پی کے 23 کے صوبائی حلقے میں پولنگ ہورہی ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو ا جو کسی وقفے کے بغیر شام 6 بجے تک جاری رہے گا، حلقے میں مجموعی طور پر 135 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
اس نشست پر 13 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی، متحدہ مجلس عمل کے محمد یار، عوامی نیشنل پارٹی کے عمر زادہ اور پیپلز پارٹی کے افسر الملک نمایاں ہیں۔

About Admin

Check Also

حکومت نے منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: