Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کراچی میں لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

کراچی میں لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لڑکے کی شناخت عمیرعالم اور لڑکی کی عصمت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں عصمت کے باپ خیر محمد اور شوہر صابر کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، دونوں افراد کو دوپٹے کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، عمیر عالم مقتولہ عصمت کا پڑوسی تھا، لاشیں پلاٹ نمبر 281 سے ملیں جبکہ عمیر مکان نمبر 284 کا رہائشی تھا، مرکزی ملزم صابر سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتا ہے، اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں اور ایک بیوی لیاری میں رہائش پذیر ہے۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: