Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات کی ملاقات، مختلف امور پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات کی ملاقات، مختلف امور پر بات چیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عود صالح العود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر اطلاعات وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران پاک سعودی تعلقات سمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر اطلاعات عود صالح العود اور دیگر پر مشتمل وفد 7 ستمبر کو پاکستان پہنچا تھا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: