Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزيراعظم کی چينی وزيرخارجہ كو سی پيك منصوبوں پر تيزی سے عملدرآمد كی يقين دہانی

وزيراعظم کی چينی وزيرخارجہ كو سی پيك منصوبوں پر تيزی سے عملدرآمد كی يقين دہانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزيراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چين ہمارا بااعتماد دوست ہے جب کہ چين اور پاكستان کی دوستی ہر آزمائش ميں پوری اتری ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات سمیت سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، حکومت سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کےلیے پرعزم ہے، سی پيك منصوبے سے خطے ميں معاشی سرگرميوں ميں اضافہ ہو گا اور دونوں ممالك ميں روزگار كے مواقع پيدا ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چين كی ترقی ديگر ممالك كے لیے ايك مثال ہے جب کہ چين ہمارا بااعتماد دوست ہے، چين اور پاكستان کی دوستی ہر آزمائش ميں پوری اتری ہے۔
وزيراعظم نے چينی وزيرخارجہ كو سی پيك منصوبوں پر تيزی سے عملدرآمد كی يقين دہانی بھی كرائی جب کہ چينی وزير خارجہ وانگ ژی نے وزيراعظم كو عہدہ سنبھالنے پر مباركباد پیش کی اور چين كا دورہ كرنے كی دعوت بھی دی۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: