Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ عامر خان اور سیموئیل ورگاس کی فائٹ میں 12 راؤنڈز کھیلے گئے اور عامر خان تمام 12 راؤنڈز میں حریف باکسر سیموئیل ورگاس پر حاوی رہے۔
باکسر عامر خان کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد کیا گیا جب کہ میچ کے تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔
واضح رہے کہ مقابلے سے قبل دونوں باکسرز جیت کے لیے پُرعزم تھے اور دونوں باکسرز کی جانب سے جیت کے دعوے بھی کیے جارہے تھے تاہم عامر خان نے فتح حاصل کی۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: