Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / شادی کیلئے لڑکی کو منانے کی پولیس کی انوکھی مدد

شادی کیلئے لڑکی کو منانے کی پولیس کی انوکھی مدد

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو لڑکی کو شادی کے لیے منانے میں لڑکے کے دوست یا عزیز مدد کرتے ہیں لیکن اب پولیس بھی ان کاموں میں مدد گار ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک علاقے میانمی میں مقامی پولیس نے ایک لڑکا اور لڑکی کی گاڑی کا پیچھا کیا جس میں لڑکی گاڑی چلا رہی تھی۔

پولیس اہلکار نے لڑکی کو گاڑی روکنے کا حکم دیا جیسے کوئی مجرم ہوں جس پر لڑکی گھبرا گئی اور فوری طور پر گاڑی روک دی۔

پولیس آفیسر نے ہلکی مسکراہٹ دی اور لڑکے سے پوچھا کیا تمہیں لڑکی سے کچھ کہنا ہے، موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکے نے جیب میں رکھی انگوٹھی نکالی اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کردی۔
کچھ دیر تک لڑکی حیران ہو کر سب کچھ دیکھتی رہی اور کچھ ہی دیر بعد ہاں کہتے ہوئے انگوٹھی پہن لی۔

اس موقع پر اہلکار نے دونوں کو مبارکباد دی، بعد ازاں لڑکی کو پتہ چلا کہ پولیس اہلکار ان کے ہی دوست کی مدد کر رہے تھے تاکہ وہ ان سے شادی کا پوچھ سکیں۔

About Admin

Check Also

پراسرار ماحولیاتی سانحے کے بعد روسی شہر سے پرندے غائب ہوگئے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے زیرِ تسلط جزیرہ نما کرائیمیا میں اگست میں ہونے والے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: