Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ تباہ، 17 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ تباہ، 17 افراد ہلاک

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی سوڈان میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گرِ کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافر طیارہ اپنی منزل یرول شہر کی جانب محو پرواز تھا کہ حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گرا۔
طیارے میں عملے کے 3 ارکان اور 19 مسافر سوار تھے ، حادثے میں مرنے والے 17 افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جب کہ دو افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا تاہم 3افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق طیارے میں 3 بچے بھی سوار تھے۔
وزیراطلاعات نے میڈیا کو بتایا کہ زندہ بچنے والا شخص اطالوی ڈاکٹر ہے جو کہ ایک فلاجی تنظیم سے وابستہ ہےاور اسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

About Admin

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی شیرخوار بیٹی کے ہمراہ اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: