Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / 14 ارب ڈالر کے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، احسن اقبال

14 ارب ڈالر کے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، احسن اقبال

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی پاکستان کا اہم مسئلہ ہے تاہم 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیم کی تعمیرسے متعلق اہم اقدامات کیے، 1ارب ڈالرکی مالیت سے زمین مختص کی اور منصوبے کو آگے بڑھایا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے فنڈنگ پر راضی کیا، ہماری حکومت نے 23 ارب روپے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے مختص کیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم پر مزید کام کرنا چاہیے، یہ ملک کے وسیع مفاد میں ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی رقم مختص کرنی ہوگی، ہم نے ڈیڑھ سال کی محنت سے ڈیم کیلئے زمین مختص کرنے کا عمل مکمل کیا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: