Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پسند کی شادی کرنے پرباپ کے ہاتھوں بیٹی، داماد اور2 نواسے قتل

پسند کی شادی کرنے پرباپ کے ہاتھوں بیٹی، داماد اور2 نواسے قتل

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنڈی بھٹیاں میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کردیا۔
حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسووال میں گلزارنامی شخص کی بیٹی ثنا پٹھانی نے 4 برس قبل گھرسے بھاگ کر پسند کی شادی کرلی تھی۔ گلزار چاربرس بعد رات کی تاریکی میں بیٹی، داماد اور دو نواسوں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قاتل کو بھی گرفتارکرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

About Admin

Check Also

حکومت نے منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: