Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اورسلیمان آج صبح قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ قاسم اورسلیمان اپنے والد سے ملنے آئے ہیں، دونوں اپنے والد کے ساتھ بنی گالہ میں 4 روز قیام کریں گے۔
عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ان کے بیٹوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کوشرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: