Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی ڈرون مارگرایا

نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی ڈرون مارگرایا

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی سرحد پر نہتے فلسطینی مظاہرین نے ایک ڈرون کو جال کے ذریعے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر پر امن مظاہروں کو روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ روایتی طریقوں کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس ڈرون کا بھی استعمال کیا۔
جذبہ آزادی سے سرشار نہتے مظاہرین نے فضاء میں اُڑتے ڈرون پر جال پھینک کر پکڑ لیا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔ مظاہرین کی جانب سے ڈرون کو پرندوں کے شکار کے لیے استعمال ہونے والے جال سے پکڑنا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینی تارکین وطن ’ اپنے گھروں کو واپسی‘ مہم کے تحت ہر جمعے کو اسرائیلی سرحد کی جانب مارچ کرتے ہیں جس کے دوران سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: