Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ملالہ یوسف زئی کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسے ملاقات

ملالہ یوسف زئی کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسے ملاقات

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا کے دورے کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا کے دورے کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسے ملاقات کی۔ ٹوئٹرپرملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی تصویرشیئرکرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات پربہت خوشی ہوئی، ملالہ سے صنفی برابری سے متعلق جی سیون تنظیم کی مشاورتی کونسل کے امور پربات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں نے دنیا بھرمیں زیادہ سے زیادہ خواتین اورلڑکیوں کی تعلیم کویقینی بنانے کا عزم کیا۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹ کے ذریعے بچوں کی تعلیم کے پرعزم حوصلے اوروقت دینے پرجسٹن ٹروڈو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کینیڈا واپس آکر بہت خوشی ہوئی۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: