Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / اسرائیل نے احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی

اسرائیل نے احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے تحریک آزادی فلسطین کی متحرک کارکن احد تمیمی اور اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی نڈر نوجوان فلسطینی لڑکی احد تمیمی اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی اسرائیلی حکومت نے احد تمیمی کی رہائی کے ایک ماہ بعد لگائی ہے۔
احد تمیمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے حوالے سے منعقدہ سیمینارز میں شرکت کے لیے یورپ جانا تھا لیکن اسرائیلی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ تاحکم ثانی احد تمیمی اور پورے اہل خانہ پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی بہادر بیٹی احد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں والدہ سمیت رواں برس 29 جولائی کو رہائی ملی تھی۔ احد تمیمی فلسطین میں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: