Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / آرمی چیف سے سعودی وزیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی وزیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں پاکستان آمد پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا تھا۔

بعد ازاں سعودی وریز اطلاعات ڈاکٹر صالح بن عواد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: