Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / چینی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق چینی وزیر خارجہ وینگ ژی آج 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہے۔
ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفود کی سطح پر اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کریں گے جب کہ چینی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیرا عظم ، اسپیکر قومی اسمبلی اور پاک فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہے کہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا پہلا دورہ ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: