Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی

عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ مستعفی ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔
عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے اس اقدام کا جواز پیش نہیں کرسکتا جہاں ایسی اقدار پر سمجھوتہ کیا جائے وہاں کام کرنا ممکن نہیں، اللہ ہمیں معاف کرے میری اور ہم سب کی مدد فرمائے جب کہ ملک کی مدد کے لیے ہمیشہ تیارہوں، پاکستان پائندہ باد۔
واضح رہے کہ حکومت نے مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: