Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / شرجیل میمن کے خون کا نمونہ پنجاب فرانزک لیبارٹری ارسال

شرجیل میمن کے خون کا نمونہ پنجاب فرانزک لیبارٹری ارسال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شرجیل میمن کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے جن سے ڈی این اے ٹیسٹ کرکے پرانے خون کے نمونے سے میچ کیا جائے گا کہ سابقہ خون کا نمونہ شرجیل میمن کا تھا یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنہیں کراس چیک کے لیے آغا خان اسپتال بھجوا دیا گیا ہے، شرجیل میمن کے خون کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا اور پرانے نمونوں سے کراس چیک کرایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے کے نمونے دو لیبارٹریز کو بھیجے گئے ہیں، ڈی این اے کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا گیا ہے جب کہ دوسرا نمونہ مقامی سطح پر ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شرجیل میمن کے خون کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک لیبارٹری اس لیے بھیجا گیا ہے تاکہ اس کیس کی شفافیت کو جانچا جاسکے اور اس بات کا حتمی یقین کیا جاسکے کہ آغا خان اسپتال میں جس خون کے نمونے میں شراب کی مقدار نہیں پائی گئی تھی وہ نمونہ شرجیل میمن کا تھا یا نہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: