Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں31کروڑ54لاکھ ڈالر کی کمی سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 36 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر34کروڑ16لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 88 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 34 کروڑ ڈالر سے زائد کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: