Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / امیتابھ بچن کے سامنے فلم کے ڈائیلاگ ہی بھول گیا تھا، عامر خان

امیتابھ بچن کے سامنے فلم کے ڈائیلاگ ہی بھول گیا تھا، عامر خان

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ پہلی بار فلم کے سیٹ پر امیتابھ بچن سے ملے تو اسکرپٹ کی لائنیں بھی بھول گئے تھے۔
ایک تقریب کے دوران عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کے ساتھ کام کرکے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا خواب پورا ہوگیا ہو۔
عامر خان او ر امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘میں کام کررہے ہیں، شوٹنگ کی ریہرسل کے پہلے دن کو یاد کرتے ہوئےعامر خان نے بتایا کہ جب ہم پہلی بار ایک ساتھ بیٹھ کر اپنی لائنیں پڑھ رہے تھے تو میں بہت نروس ہوگیا تھا۔ ان کے سامنے بیٹھ کر میں ٹھیک سے کچھ بول ہی نہیں سکا یہاں تک کہ مجھے اسکرپٹ کی لائنیں بھی یاد نہیں رہیں۔
واضح رہے کہ ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں امیتابھ بچن اور عامر خان کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں فلم رواں سال 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

About Admin

Check Also

بالی ووڈ فلم سوئی دھاگا کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلم سوئی دھاگا کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: