Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے پی سی بی کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شعیب اختر کو اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔

نئی حکومت کے قیام کے بعد نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد احسان مانی اس عہدے پر فائز ہوگئے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ انہوں نے ٹیسٹ کیرئیر میں 178، ون ڈے میں 247 اور ٹی ٹوئنٹی میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: