Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
شوکت یوسفزئی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔
خیال رہے کہ شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔
عام انتخابات میں پی کے 23 پر خواتین کے ووٹ 5 فیصد سے کم پڑنے پر الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کالعدم قرار دیے دیے تھے۔
پی کے 23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: