Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی مضبوط ہوگی، چینی صدر

بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی مضبوط ہوگی، چینی صدر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے اور بہترین دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود مضبوط ہوگی اور مزید پروان چڑھے گی۔
پاکستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹرعارف علوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ اس نے خطے کے امن اور ترقی کے لیے مثبت کردارادا کیا ہے۔
چین کے صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے اور دونوں ممالک کو مزید ثابت قدمی کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیے۔

About Admin

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی شیرخوار بیٹی کے ہمراہ اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: