Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں تاہم بات چیت کا انحصار خود ایران پر ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت بحیثیت ملک خود اپنی بقا کے لیے کافی فکرمند ہے، جب میں صدر بنا تھا اس کے مقابلے میں ایران آج ایک بالکل مختلف ملک ہے تاہم دیکھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا انحصار خود ایران پر ہے نہ کہ امریکا پر، ہم آج بھی ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
صحافیوں کے سوال پر کہ کیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات ہوسکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہوسکتا ہے، یہاں سب کچھ ممکن ہے اور ایران سے اب بھی بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: