Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / آب و ہوا میں تبدیلی کے تدارک سے عالمی معیشت کو 26 ٹریلین ڈالر کا فائدہ ہوگا، ماہرین

آب و ہوا میں تبدیلی کے تدارک سے عالمی معیشت کو 26 ٹریلین ڈالر کا فائدہ ہوگا، ماہرین

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی آب وہوا کے ماہرین اور معاشیات دانوں نے ایک مشترکہ سروے کے بعد کہا ہے کہ اگر تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی آب و ہوا اور اس کے نقصانات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تو اس سے 2030 تک پوری دنیا کی معیشت کو 26 ٹریلین ڈالر کا مالی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔
بہ الفاظِ دیگر، عالمی معیشت کو ہونے والا متوقع فائدہ، پاکستان جیسے 83 ممالک کے معاشی حجم جتنا ہوگا۔ (اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، پاکستانی معیشت کا موجودہ حجم 313.3 بلین ڈالر یا 0.3133 ٹریلین ڈالر ہوچکا ہے۔)
آب و ہوا اور معیشت پر بنے عالمی کمیشن کے ماہرین کی جانب سے حال ہی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق معاشی فوائد کے حصول میں سب سے اہم ہدف ’کم ترین کاربن‘ کا اخراج سرِ فہرست رکھا گیا ہے جسے ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ آسان الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہوا کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ یہی عالمی تپش (گلوبل وارمنگ) کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔
ماہرین کے مطابق فضا میں کاربن کی روک تھام سے 2030 تک اس سے وابستہ کروڑوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور ہر سال سات لاکھ قبل ازوقت اموات کو بھی ٹالا جاسکے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں آب وہوا میں تبدیلی کے حل کے منصوبوں پر عمل نہیں ہورہا کیونکہ بااثر پالیسی سازعمل درآمد میں خود سنجیدہ نہیں۔

About Admin

Check Also

روزانہ ایک ٹن کچرا سمیٹ کر ایندھن بنانے والی ماحول دوست کشتی

نیو ہیمپشائر(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن کی ایک کمپنی نے سمندر صاف کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: