Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کی رپورٹس کو مشکوک قرار دیدیا

چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کی رپورٹس کو مشکوک قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی میڈیکل رپورٹس کو مشکوک قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں غیر فعال ٹربیونلز کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیف سیکرٹری سندھ کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں چیف سیکرٹری سندھ نے لیبارٹری رپورٹس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے رپورٹس میں ٹمپرنگ (گڑبڑ) ہوئی ہے، ہمارے پاس سب جیل اور اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔
چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔
شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے کے بعد سابق وزیراطلاعات سندھ کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے تھے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر شامل نہیں ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: