Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین انتقال کرگئے

حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین انتقال کرگئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)شدت پسند تنظیم حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی انتقال کرگئے۔
افغان طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جلال الدین حقانی کئی سال کی علالت کے بعد انتقال کرگئے اور ان کی تدفین افغانستان میں کردی گئی ہے۔ طالبان نے اپنے حامیوں سے جلال الدین حقانی کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی تاہم ان کے انتقال کی تاریخ اور تدفین کی جگہ نہیں بتائی۔
جلال الدین حقانی افغاستان میں طالبان کی حکومت میں سرحد کے وزیر تھے اور 2001 کے اواخر میں اسلام آباد کا سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔ ان کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے تھا اور انھوں نے 1980 کی دہائی میں سویت یونین کے خلاف مزاحمت شروع کی۔
نائن الیون کے بعد حقانی روپوش ہو گئے اور کئی مہینوں کے بعد وزیرستان میں سامنے آئے جہاں انہوں نے اپنا گروپ تشکیل دیا۔ اس گروپ نے افغانستان میں جتنا نقصان نیٹو کو پہنچایا کسی اور گروپ نے نہیں پہنچایا۔
امریکا کی جانب سے حقانی نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد ہیں اور متعدد بڑے بڑے حملوں کا الزام اس تنظیم پر عائد کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان سے سب سے زیادہ ڈو مور کا مطالبہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف ہی کیا جاتا ہے۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: