Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب

احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) احسان مانی پی سی بی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے آج گورننگ بورڈ کا اجلاس ہونا تھا جس میں پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی وصول کیے جانے تھے اور پھر چیئرمین کا انتخاب کیا جانا تھا۔
چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر احسان مانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد احسان مانی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے اور عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا، چیئرمین منتخب ہونے کے بعد احسان مانی کی سربراہی میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔

About Admin

Check Also

بھارت کے سوا تمام میچز ایک وینیو پر رکھے جانے پر سرفراز کو تشویش

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستان کے بھارت کے سوا تمام میچز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: